حلال گروسری و زبیحہ گوشت کے نئے اسٹور کا افتتاح
نیویارک کے علاقےبروکلین میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے بڑی سہولت، ایسٹ ففٹی نائن اورایونیو این کے سنگم پر حلال گروسری اور زبیحہ گوشت کے نئے اسٹور کا افتتاح کردیا گیا۔
بروکلین کے علاقے مل بیسن میں بڑھتی ہوئی پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے لیے روزمرہ ضروریات کی خریداری کا ایک نیا مرکز قائم ہوگیا۔ ایسٹ 58 اسٹریٹ اور ایونیو این کے سنگم پر مجتبا گروسری اینڈ حلال میٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔اسٹور کا باقاعدہ افتتاح ربن کاٹ کر کیا گیا، جس کے بعد نئے کاروبار کی کامیابی اور برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ نئے اسٹور میں روزمرہ استعمال کی مختلف اشیائے خورونوش کے علاوہ زبیحہ حلال گوشت، تازہ سبزیاں، پاکستانی و ایشیائی گروسری اور دیگر ضروری اشیاء دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر اسٹور کےمالک زوالفقار کا کہنا تھا کہ صارفین کو معیاری مصنوعات مناسب قیمتوں پر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی، معیار اور بہترین کسٹمر سروس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسٹورکی جانب سے ہوم ڈلیوری سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے علاقے کے رہائشی گھر بیٹھے اپنی ضرورت کی گروسری اور دیگر اشیاء منگوا سکیں گے۔افتتاحی تقریب میں شریک کمیونٹی نے بھی نئے اسٹور کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مل بیسن میں پاکستانی آبادی میں اضافے کے ساتھ حلال گوشت اور پاکستانی گروسری کی مقامی سطح پر دستیابی وقت کی اہم ضرورت بن چکی تھی۔تقریب میں خوشی کے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے کیک بھی کاٹا گیا۔