امریکا میں 57 ملین ڈالر کے ٹیکس ریفنڈ فراڈ اسکیم میں 7 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملزمان نے 2023 سے 2024 کے دوران جعلی ٹیکس گوشوارے اور فرضی مالی دستاویزات امریکی ٹیکس ادارے کو جمع کراکے مجموعی طور پر 57 ملین ڈالر سے زائد کے ریفنڈز کا دعویٰ کیا۔حکام کے مطابق ملزمان کو اس فراڈ کے نتیجے میں امریکی ٹیکس ادارے سے 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم موصول ہوئی، جبکہ ان کے خلاف وائر فراڈ، جھوٹے دعوے اور منی لانڈرنگ سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔محکمہ انصاف کے مطابق سازش میں شامل افراد کو جرم ثابت ہونے کی صورت میں وائر فراڈ کی سازش کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، جبکہ بعض ملزمان کو دیگر الزامات پر مزید سزاؤں کا سامنا بھی ہوگا۔