vosa.tv
Voice of South Asia!

مصرمیں نومولود بچےکا شاہانہ اندازسوشل میڈیا پروائرل

0

کہتے ہیں بادشاہوں کے انداز نرالے ہوتے ہیں، لیکن مصر میں تو ایک نومولود بچے نے دنیا میں آتے ہی شاہانہ انداز اپنا لیا! پیدائش کے فوراً بعد بچے کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ انتہائی پُرسکون انداز میں لیٹا دکھائی دے رہا ہے۔ اس منفرد پوز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران بھی کیا اور خوب محظوظ بھی۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیدا ہونے والے اس نومولود بچے کی تصویر انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔تصویر میں ننھا مہمان دونوں ہاتھ سر کے پیچھے رکھے اور ٹانگیں ایک دوسرے پر چڑھائے اس انداز میں لیٹا ہے، جیسے کسی شاہی محل میں آرام فرما رہا ہو۔بچے کے چہرے اور جسمانی انداز سے جھلکتا سکون دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

مصری ماہرِ اطفال ڈاکٹر اسلام الدیہ نے بچے کے اس منفرد انداز کورائل پوز یعنی شاہانہ انداز کا نام دیا، جس کے بعد یہ تصویر مزید توجہ حاصل کرنے لگی۔دیکھتے ہی دیکھتے نومولود کا یہ بےفکری بھرا انداز سوشل میڈیا پر دلچسپی کا مرکز بن گیا اور صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔یوں دنیا میں قدم رکھتے ہی اس ننھے مہمان نے اپنے منفرد انداز سے لوگوں کے دل جیت لیے اور انٹرنیٹ پر خوشیوں اور مسکراہٹوں کا سبب بن گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.