vosa.tv
Voice of South Asia!

منیاپولس میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا

0

امریکی شہر منیاپولس کے مرکزی علاقے میں اپارٹمنٹ کی عمارت میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، جبکہ مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں منیاپولس پولیس کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ ایک اور پولیس افسر کو فائرنگ کے علاوہ دیگر نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ تینوں اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع شام ساڑھے 4 بجے کے فوراً بعد موصول ہوئی، جس کے 2 منٹ سے بھی کم وقت میں اہلکار عمارت کے اندر پہنچ گئے۔ ایک اہلکار کی ٹانگ جبکہ دوسرے کے پیٹ میں 2 گولیاں لگیں۔حکام نے مشتبہ حملہ آور کی شناخت یا فائرنگ کی وجوہات فوری طور پر ظاہر نہیں کیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے اس شخص سے واقف تھے۔ واقعے کے بعد علاقے کے مکینوں کو احتیاطاً وہاں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.