امریکی ریاست ایریزونا کے مشہور گرینڈ کینین نیشنل پارک میں اچانک آنے والے شدید سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے۔
حکام کے مطابق ہفتے کو آنے والے سیلاب کے بعد امدادی ٹیموں نے تقریباً 80 افراد کو ریسکیو کیا، جن میں 45 افراد کو پہلے روز جبکہ 37 کو اتوار کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔سیلاب سے وادی میں موجود واحد پانی کی پائپ لائن بھی شدید متاثر ہوئی، جس کے باعث پارک کے اندر ہوٹل اور لاجز میں سیاحوں کے قیام پر پابندی عائد کردی گئی اور مقامی رہائشیوں کے لیے پانی کے استعمال پر ہنگامی پابندیاں لگادی گئیں۔حکام کے مطابق مزید بارشوں کے باعث صورتحال دوبارہ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔