نیویارک کے میئر زہران کوامے ممڈانی اور گورنر کیتھی ہوکل نے کوئنز میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے 84 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
منصوبے کے تحت وائٹ اسٹون، فارسٹ ہلز اور کوئنز ولیج میں سڑکوں کے کنکریٹ میڈینز کو گرین انفراسٹرکچر میں تبدیل کیا جائے گا، جہاں مقامی پودے، جھاڑیاں اور گھاس لگانے کے ساتھ زیرِ زمین پانی ذخیرہ کرنے کا نظام بھی بنایا جائے گا۔حکام کے مطابق یہ منصوبے ہر سال تقریباً 50 لاکھ گیلن بارش کا پانی جذب کریں گے، جس سے نکاسیٔ آب کے نظام پر دباؤ کم ہوگا اور ایسٹ ریور، فلشنگ بے اور جمیکا بے میں آلودہ پانی کے اخراج میں بھی کمی آئے گی۔وائٹ اسٹون میں منصوبہ تکمیل کے قریب ہے، جبکہ فارسٹ ہلز میں کام رواں موسمِ خزاں اور کوئنز ولیج میں رواں سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔