vosa.tv
Voice of South Asia!

ممدانی کا 10 ہزار سے زائد کم آمدنی والے بچوں کو مفت چائلڈ کیئر فراہم کرنے کا اعلان

0

 نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے چائلڈ کیئر اسسٹنس پروگرام کی ویٹنگ لسٹ سے 10 ہزار سے زائد بچوں کو نکال کر مفت چائلڈ کیئر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 حکام کے مطابق یہ اقدام گورنر کیتھی ہوکل کی جانب سے شہر کے مفت چائلڈ کیئر پروگرام کیلئے 1.2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ممکن ہوا، اور اس سے 6 ہفتوں سے 13 سال تک کے بچے، جبکہ خصوصی ضروریات رکھنے والے بچے 19 سال کی عمر تک مستفید ہوسکیں گے۔ حکام کے مطابق شہر نے چائلڈ کیئر میپ ویب سائٹ پر نیا فیچر بھی شامل کیا ہے، جس کے ذریعے خاندان یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ کون سا لائسنس یافتہ ادارہ واؤچرز قبول کرتا ہے۔ میئر ممدانی نے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شہر میں خاندان پالنا خوف اور پریشانی کا باعث نہیں ہونا چاہیے، اور ان کی انتظامیہ گورنر ہوکل کے ساتھ مل کر یونیورسل چائلڈ کیئر کی جانب کام جاری رکھے گی۔ اے سی ایس کمشنر ریبیکا جونز گیسٹن کے مطابق آئندہ ہفتوں میں ہزاروں مزید بچوں کو چائلڈ کیئر کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔ حکام کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں ویٹنگ لسٹ پر موجود خاندانوں کو واؤچر کیلئے درخواست دینے کی دعوت دی جائے گی، جن میں وفاقی ہدایات کے مطابق غربت کی لکیر سے 300 فیصد کم آمدنی والے، بے گھر یا خصوصی ضروریات رکھنے والے بچوں کے خاندانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.