vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ڈولا کیئر کا دائرہ وسیع، 4 ہزار سے زائد افراد مستفید

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر بھر میں ڈولا کیئر کی سہولت مزید وسیع کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ سٹی وائیڈ ڈولا انیشی ایٹو کے تحت اب تک 4 ہزار 200 سے زائد افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

ڈولا پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو حمل، زچگی اور بچے کی پیدائش کے بعد مفت غیر طبی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔شہر کے 6 اسپتالوں کو پہلی بار ڈولا فرینڈلی اسپتال پروگرام کے سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے ہیں، جن میں چار نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کے مراکز شامل ہیں۔دوسری جانب میٹرو پلس ہیلتھ نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2027 سے سٹی ملازمین کے گولڈ پلان میں بھی ڈولا کوریج شامل کی جائے گی، جس کے تحت ہر حمل کے دوران قبل از پیدائش یا بعد از زچگی اور زچگی کے دوران ایک بالمشافہ معاونتی سیشن شامل ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.