vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ہیلتھ کیئر کمپنی پر جھوٹے میڈیکل کلیمز کا الزام، 24 لاکھ ڈالر جرمانہ

0

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق میڈی کیئر ایڈوانٹیج سے منسلک ہیلتھ کیئر کمپنی مونوگرام ہیلتھ نے جھوٹے تشخیصی کوڈز جمع کرانے کے الزامات ختم کرنے کیلئے 24 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

حکام کے مطابق کمپنی نے 2021 سے 2023 کے دوران بعض مریضوں کی بیماریوں سے متعلق ایسے تشخیصی کوڈز جمع کرائے جو طبی ریکارڈ سے ثابت نہیں تھے یا مریض کے علاج پر اثر انداز نہیں ہوتے تھے۔ان کوڈز کے ذریعے مریضوں کو زیادہ بیمار ظاہر کرکے ان کے رسک اسکورز بڑھائے گئے، جس کے نتیجے میں میڈی کیئر ایڈوانٹیج سے نجی ہیلتھ پلانز کو زیادہ ادائیگیاں ہوئیں۔یہ کارروائی فالس کلیم ایکٹ کے تحت سامنے آئی، جبکہ کمپنی کے سابق ڈاکٹر اجے گپتا نے بطور مخبر مقدمہ دائر کیا تھا۔ حکام کے مطابق ڈاکٹر گپتا کو تصفیے کی رقم میں سے تقریباً 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔امریکی محکمہ انصاف نے واضح کیا کہ تصفیہ صرف الزامات کا حل ہے اور کمپنی کی جانب سے ذمہ داری تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.