vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی سینیٹر کوری بوکر نے پاکستان  زندہ باد کا نعر ہ لگادیا

0

امریکی سینیٹر کوری بوکر نے کہا اس ملک  کی شہری زندگی میں پاکستانی امریکیوں کی آواز زیادہ موثر اور طاقتور   ہونی چاہیے  ۔ وہ اے پیک کے زیر اہتمام   پاکستان کے اناسی ویں یومِ آزادی پر منعقدہ  تقریب سے بطور کلیدی مقرر خطاب کرر ہے تھے 

پاکستان کے   جشنِ آزادی پر   نیویارک کے علاقے ویسٹ  بری  میں  امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے زیر اہتمام  منعقدہ  تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام  ِ پاک سے کیا گیا۔اس موقع پر امریکا اور پاکستان کے قومی ترانے  بھی  پڑھے گئے ۔سینیٹر کوری  بوکر کی آمد  پر  اے پیک کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز  احمد  نے  ان کر پر تپاک  استقبال کیا ۔ شرکا سے  خطاب میں اے پی پیک کے  چیئر مین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ اگست کا مہینہ ہر پاکستانی کے لیے خاص اہمیت  رکھتا ہے جو ہمیں آزادی،  انصاف و برابری اور جمہوری اقدار کی پاسداری کی یاد دلاتا ہے۔ان کا کہنا  تھا کہ  سینیٹر   کوری بوکر  نے  ہمیشہ  محروم  طبقے  کے لیے بلا تفریق آواز بلند کی ہے اور ہمیں ان سے دوستی  پر فخر ہے ۔تقریب کے کلیدی مقررسینیٹر  کوری  بوکر  نے  اےپی  پیک کی قیادت، ڈائریکٹرز، بورڈ ممبران ، یوتھ ونگ   اور  کمیونٹی کی   نمایاں شخصیات سے  فرداً فرداً گرم جوشی سے  مصافحہ کیااور ہلکی پھلکی  گفتگو بھی کی۔ حاضرین سے خطاب میں  سینیٹر کوری  بوکر   کا کہنا تھا   پاکستانی کمیونٹی نے  یہاں اپنے خوابوں کی  تعبیرکامیابی سے مکمل کی ، امریکا  کو ہمیشہ  اپنا گھر  سمجھا  اور کبھی یا تاثر نہیں دیا کہ امریکا  اور پاکستان میں کوئی فرق سمجھتے ہیں۔تقریب  میں  سیاسی ،سماجی اور کاروباری حلقو ں سے منسلک  پاکستانی امریکیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔اے پیک کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال اور ڈاکٹر ہادی نے  سینیٹر  کوری بوکر کو مسلمانوں اور پاکستانی کمیونٹی کا بہترین دوست قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی امریکیوں نے ہر  شعبے میں  منفرد کارکردگی کا مظاہرہ امریکی کی ترقی میں اہم کردار اد اکیا ہے ۔جشنِ آزادی  کی  تقریب  سے  اے پی پیک  کے   ٹرسٹیز اور  ایڈوائزر پروفیسر  فیضان حق، ڈاکٹر محمود عالم اور ناہید بھٹی  نے بھی خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ  امریکی آزادی کی  بنیاد میں مسلمانوں کا  لہو  بھی شامل ہے،اے پی پیک نے  مسلمان  اور پاکستانی  کمیونٹی  کو سیاست سمیت ہر شعبے میں آگے بڑھنےمیں مدد دی وہ اپنی مثال آ پ  ہے۔قبل ازیں نیویارک پولیس کی مسلم آفیسر ز سوسائٹی کے صدر ڈپٹی  انسپکٹر  وحید اختر نے  سینیٹر کوری بوکر سے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرنے پر انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب  کے  اختتام  پر  ابو محمد  فیملی سے  معروف قوال مصطفیٰ برادر ز  اپنے منفرد  انداز میں کلام پیش کرکے سماں باند ھ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.