vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی محکمہ انصاف نے فارن سروس بورڈ کے اختیارات آئین سے متصادم قرار دیے

0

امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ فارن سروس گریوینس بورڈ کو حاصل حتمی اختیارات آئین سے متصادم ہیں اور صدر کے زیرِ اختیار ہونے چاہئیں۔

محکمہ انصاف کے مطابق 1980 کے فارن سروس ایکٹ کے تحت بورڈ کو محکمہ خارجہ کے ان اہلکاروں کی برطرفی منسوخ کرنے اور انہیں بحال کرنے کا اختیار حاصل تھا، جنہیں وزیر خارجہ نے ملازمت سے نکالا ہو۔محکمہ انصاف کے قانونی مشاورتی دفتر نے قرار دیا کہ بورڈ کو حتمی فیصلہ سازی کا اختیار دینے والی قانونی شق آئین کی دفعہ دوم سے مطابقت نہیں رکھتیں، کیونکہ خارجہ پالیسی اور انتظامی امور میں حتمی اختیار صدر کے پاس ہونا چاہیے۔نئی قانونی رائے کے مطابق بورڈ بدستور شکایات اور درخواستوں کی سماعت کرسکے گا، تاہم حتمی فیصلہ وزیر خارجہ کریں گے، جو صدر کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.