vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی شخص نے 20 لاکھ ڈالر سے زائد ٹیکس چوری کا جرم تسلیم کرلیا

0

امریکی ریاست مسی سپی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 20 لاکھ ڈالر سے زائد وفاقی انکم ٹیکس چوری کرنے کا جرم تسلیم کرلیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایرک برائن روزن برگ نے ٹیکس حکام سے واجب الادا رقم چھپانے کے لیے 2016 سے 2020 کے دوران بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے اور دوبارہ جمع کرانے کا طریقہ استعمال کیا۔حکام کے مطابق روزن برگ نے بعد ازاں ایک کمپنی قائم کرکے اس کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولا اور اپنی رقم وہاں منتقل کرکے ٹیکس ادائیگی سے بچنے کی کوشش کی۔ اسی دوران 2016 سے 2021 تک اس نے کیسینو میں 10 لاکھ ڈالر سے زائد رقم جوئے پر خرچ کی۔روزن برگ نے ٹیکس چوری کی ایک فردِ جرم میں جرم قبول کرلیا ہے۔ اسے 16 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی اور اسے زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.