vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے ٹرمپ معاہدے کے تحت 20 تارکین وطن لائبیریا بھیج دیے

0

امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے تحت 20 تارکین وطن کو لائبیریا ڈی پورٹ کردیا، جو نئے معاہدے کے تحت افریقی ملک بھیجے جانے والے 1,200 افراد کے پہلے گروپ میں شامل ہیں۔

تارکین وطن جمعرات کو لائبیریا کے دارالحکومت مونروویا کے قریب رابرٹس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ لائبیریا کے حکام کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں افریقی ممالک کے شہریوں کے علاوہ شمالی و جنوبی امریکا اور کیریبین کے شہری بھی شامل ہوں گے۔لائبیریا کے وزیر انصاف کے مطابق بیشتر افراد پر امیگریشن سے متعلق خلاف ورزیوں یا جرائم کے الزامات ہیں، تاہم وہ ملک میں پناہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔امریکی حکام کی جانب سے تیسرے ممالک میں ڈی پورٹیشن کے ایسے معاہدوں پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور امیگریشن وکلا نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ بعض تارکین وطن کو ایسے ممالک بھیجا جا رہا ہے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں گئے، جس کے بعد انہیں اپنے آبائی ممالک واپس جانے پر مجبور ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.