نیویارک کے میئر زُہران ممدانی کی انتظامیہ نے شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم عارضی حفاظتی شیڈز کم کرنے کے لیے نئے اقدامات متعارف کرا دیے۔
شہر کے محکمہ تعمیرات کے مطابق 17 اگست تک 7 ہزار 427 شیڈز موجود تھے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ہزار سے زائد کم اور ممدانی کے یکم جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد تقریباً 10 فیصد کمی ہے۔نئے قواعد کے تحت شیڈز کے اجازت ناموں کی تجدید اب ہر 90 روز بعد ہوگی اور عمارت مالکان کو جاری مرمتی کام کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ 180 روز سے زائد عرصے تک غیرضروری شیڈز برقرار رکھنے پر ماہانہ جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔محکمہ تعمیرات نے فٹ پاتھوں کو زیادہ روشن، کشادہ اور محفوظ بنانے کے لیے چھ نئے شیڈ ڈیزائنز بھی تجویز کیے ہیں، جن سے پیدل چلنے والوں کو زیادہ روشنی، بہتر نظارہ اور اضافی جگہ میسر ہوگی۔بڑی عمارتوں، اسپتالوں، اسکولوں اور نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کی جائیدادوں پر غیرضروری شیڈز کم کرنے کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔