vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈیلس: اکستان کے یومِ آزادی  کی مناسبت سے میلہ  بائیس  اگست کو  سجے گا

0

پاکستان کے یومِ آزادی  کی مناسبت سے پاکستان   سوسائٹی   آف نارتھ ٹیکساس کے  زیر اہتمام  سالانہ قائد میلہ  بائیس  اگست کو  سجے گا۔نوجوانوں پر مشتمل بینڈ راگا بوائز  اپنے  فن کا   مظاہرہ کریں گے ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ پی ایس این ٹی کے زیر اہتمام سالانہ جشن آزادی قائد میلہ ہفتہ 22 اگست کو ساوتھ  فورک رینچ کے کنسرٹ ایونیو میں منعقد ہوگا۔قائد میلے میں ثقافتی سرگرمیاں ہوں گی منفرد بازار سجے گا جس میں پاکستان کے روایتی کھانے، ملبوسات اور دیگر مصنوعات کے اسٹالز سجائے جائیں گے۔ نوجوان گلوکاروں پر مشتمل  بینڈ راگا بوائز اور دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی سرکاری شخصیات بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گی۔قائد میلے میں ہمیشہ کی طرح انٹری اور پارکنگ فری ہوگی۔ پی ایس این ٹی نے ڈیلس میں مقیم پاکستانی امریکیوں سے اپیل ہے کہ وہ اس میلے میں بھر پور شرکت کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.