کینیڈا: 60 سال سے زیادہ عمر کے حامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا کرکٹ ورلڈ کپ جاری
ساوتھ ایشئن کمیونٹی دنیا میں کہیں بھی رہے ان میں کرکٹ کا جنون کبھی کم نہیں ہوتا۔ کینیڈا کے صوبے مسسی ساگا کے شہر برپمٹن میں 60 سال سے زیادہ عمر کے حامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا کرکٹ سالانہ ورلڈ کپ جاری ہے ۔پاکستانی نژاد کھلاڑیوں نے پانچ میں سے چار میچ لگاتار جیت کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔۔
شوق ہو یا جنون اس کے لیے عمر اور جنس کی کوئی قید نہیں۔ساؤتھ ایشین ممالک اکثر شعبہ زندگی میں 60 سال کی عمر ریٹائرمنٹ کی مختص کی ہے تاہم 60 سال سے زیادہ عمر کے کرکٹ کے کھلاڑیوں نے اس پابندی کو ماننے سے سراسر انکار کر دیا۔ ٹورنٹو کےاینڈریو میکنڈلیس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی ایم سی اوور 60 ورلڈ کپ 2026 کے پانچویں میچ میں گرین شرٹس کی اوور 60 ٹیم نےجنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستانی کپتان فواد اعجاز خان نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ایک بار پھر درست ثابت ہوا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے رنز بنانے میں دشواری کا شکار رہی۔ راس ہولنگ 48 گیندوں پر 29 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے، جبکہ پیٹر مارکس 16 رنز بنا سکے۔ درمیانی اوورز میں منظم باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی اننگز مقررہ 45 اوورز میں 133 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ختم ہوئی۔ صغیر عباس اور جعفر قریشی پاکستانی باؤلرز میں نمایاں رہے اور دونوں نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سید ظفر علی، منور جعفری اور شاہد احمد نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔134 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو دوسرے ہی اوور میں مظہر حسین کی وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ساجد علی نے 70 گیندوں پر 38 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ صغیر عباس نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 59 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ راجہ ارشد حیات نے بھی 23 رنز کا حصہ ڈالا۔ پال ڈو پلیسی نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن وہ پاکستان کو ہدف کے تعاقب سے روک نہ سکے اور پاکستان نے 33.2 اوورز میں چھ وکٹیں باقی رہتے ہدف حاصل کر لیا۔ صغیر عباس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔