vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی امیگریشن میں اہم تبدیلی، I-485 کا نیا فارم 18 ستمبر سے لازمی

0

امریکہ میں گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے والے افراد کے لیے اہم خبر سامنے آگئی۔ امریکی شہریت اور امیگریشن سروسزنے فارم I-485 کا نیا ایڈیشن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو 18 ستمبر 2026 سے لازمی قرار دیا جائے گا۔

فارم I-485 کے ذریعے اہل افراد امریکہ میں اپنی امیگریشن حیثیت تبدیل کرتے ہوئے مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ کے لیے درخواست دیتے ہیں۔ نئے فارم میں حالیہ پبلک چارج گراؤنڈ آف ان ایڈمسیبلیٹی فائنل ر’ول  کے مطابق ترامیم کی گئی ہیں۔ یو ایس سی آئی ایس نے واضح کیا ہے کہ اس تبدیلی کے لیے کوئی رعایتی مدت نہیں ہوگی۔ 18 ستمبر سے پہلے جمع کرایا گیا بیس جنوری 2025 کا ایڈیشن قبول کیا جائے گا، لیکن اس تاریخ کے بعد پرانا ایڈیشن مسترد کر دیا جائے گا۔نئے ایڈیشن کے بارے میں بھی یو ایس سی آئی ایس نے واضح ہدایات دی ہیں۔یہ فارم 18 ستمبر 2026 سے پہلے جمع نہیں کرایا جا سکتا۔ یو ایس سی آئی ایس صرف اسی صورت میں نئے ایڈیشن کو قبول کرے گا جب اسے 18 ستمبر یا اس کے بعد پوسٹ مارک یا الیکٹرانک طور پر جمع کرایا جائے۔ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فائلنگ سے پہلے فارم کی ایڈیشن ڈیٹ ضرور چیک کریں، تاکہ غلط یا پرانے فارم کے باعث درخواست مسترد ہونے سے بچا جا سکے۔یہ تبدیلی بڑی تعداد میں ایسے افراد کو متاثر کر سکتی ہے جو امریکہ میں ایڈجسٹمنٹ آف اسٹیٹس کے ذریعے گرین کارڈ حاصل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس لیے درخواست گزاروں کو آخری وقت کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی فائلنگ کی تاریخ اور استعمال کیے جانے والے فارم کے ایڈیشن کو پہلے ہی چیک کر لینا چاہیے۔ یاد رکھیں، 18 ستمبر 2026 اہم کٹ آف تاریخ ہے۔ درخواست گزار فائلنگ سے قبل یو ایس سی آئی ایس کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین فارم اور ہدایات ضرور چیک کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.