نیویارک کے برونکس دریا میں تقریباً 100 سال بعد پہلی مرتبہ شمالی امریکی دریائی اونٹر کی موجودگی ریکارڈ کی گئی ہے، جسے ماہرینِ ماحولیات نے آبی حیات کی بحالی کی اہم علامت قرار دیا ہے۔
وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کے تحت نصب موشن ایکٹیویٹڈ کیمرے نے جون میں اس جانور کی تصویر محفوظ کی۔ ماہرین کے مطابق 1900 کی دہائی کے آغاز کے بعد برونکس دریا میں اونٹر کی موجودگی کا یہ پہلا ریکارڈ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آلودگی، قدرتی مسکن کی تباہی اور غیرقانونی شکار کے باعث دریائی اونٹر نیویارک کے آبی راستوں سے ناپید ہوگئے تھے۔ یہ جانور صاف پانی اور وافر مچھلیوں کی موجودگی کی وجہ سے صحت مند میٹھے پانی کے ماحولیاتی نظام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایک اونٹر کی موجودگی سے مستقل آبادی ثابت نہیں ہوتی، تاہم یہ مشاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ برونکس دریا دوبارہ جنگلی حیات کے لیے سازگار بن رہا ہے۔