ڈیلس:پاکستانی سوسائٹی آف نارتھ ٹیکسس کا دوسرا سالانہ قونصلرکیمپ
ڈیلس(نیوزڈیسک) پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکسس کے زیر اہتمام ڈیلس میں دوسرے سالانہ قونصلر کیمپ انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی قونصلیٹ کے عملے نے 150 سے زائد درخواست گزاروں کو قونصل سروسز فراہم کیں۔
ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پاکستان قونصلیٹ ہوسٹن نے پاکستان سوسائٹی آف نارتھ کے تعاون سے دوسرا سالانہ قونصل کیمپ لگایا گیا۔ڈپٹی قونصل جنرل فرحان احمد کی سربراہی میں قونصلیٹ کا عملہ ہفتہ کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پاکستانی امریکیوں کی سہولت کے موجود رہا، شرکا کو قونصلرسروسز کے ساتھ ساتھ ضروری رہنمائی بھی فراہم کی گئی ۔
قونصلر کیمپ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ پی ایس این ٹی کے صد ر نعیم ساکھیا کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم دو دہائیوں سے کمیونٹی سروسز میں مصروفِ عمل ہے، قونصلر کیمپ میں شرکا کو ایک ہی جگہ کم وقت میں تمام سہولتیں میسر آگئیں جس پر قونصل جنرل آفتاب احمد چودھری اور ان کے عملے شکر گزار ہیں۔
قونصلر کیمپ میں نائب صدرعابد بیگ کا کہنا تھا کہ قونصلر کیمپ میں ہمارے والنٹیئرز بھی بھرپورحصہ لیا، اس دوران 150 سے زائد درخواست گزاروں کو دستاویزات کی تصدیق اور پاور اٹارنی سمیت دیگر قونصل سروسز ان کی دہلیز پر فراہم کی گئیں۔ڈیلس میں مقیم پاکستانیوں نے پی ایس این ٹی اور پاکستان قونصلیٹ کے عملے سے اظہارِ تشکر کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔پی ایس این ٹی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔