امریکا: علی عظمت کا جنونی ٹوئر نیوجرسی پہنچ گیا
پاکستان کے معروف گلوکار اور راک اسٹار علی عظمت کا جنونی ٹوئر نیوجرسی پہنچ گیا۔ پاکستان کے جشنِ آزادی پر دی میوزک ورلڈ کے زیر اہتمام زبردست شو منعقد ہوا۔ گلوکار علی عظمت اور مصطفیٰ زاہد کی گائیکی نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
نوے کی دہائی میں جنون بینڈ کے ذریعے پاکستانی پاپ میوزک میں انٹری دینے والے علی عظمت نے اپنی منفرد آواز اور راکنگ انداز سے موسیقی کی دنیا میں ایسی پہچان بنائی کہ ان مقبولیت میں ک کبھی کمی نہ آئی ۔علی عظمت کاجنونی ٹوئرامریکا میں اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے نیوجرسی پہنچا جہاں پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقع پردی میوزک ورلڈکے زیرِ اہتمام شاندار میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا۔۔تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، مداحوں کا کہنا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی علی عظمت کی آواز کا جادو برقرار ہے اور ان کے دلوں میں جنون آج بھی زندہ ہے۔۔شو میں معروف گلوکار مصطفیٰ زاہد اور عرفان علی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔۔ دونوں گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔ شائقین نے انھیں بھرپور داد دی۔ تقریب میں شریک پروموٹرز شو کی کامیابی پر دی میوزک ورلڈکےعارف خان کی کاوشوں کو سراہا جبکہ عارف خان نے اسپانسر اور شائقین سے اظہارِ تشکر کیا۔امریکا میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستانی موسیقی اور فنکاروں سے محبت کےخوبصورت اظہار نے جو توانائی بخشی ہے وہ تا دیر محسوس ہوتی رہے گی۔