vosa.tv
Voice of South Asia!

آئی سی ای افسران کو بجلی کا جھٹکا دینے والے دستانے ملنے کا امکان

0

امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ افسران کو جلد ایسے دستانے فراہم کیے جانے کا امکان ہے جو مزاحمت کرنے والے افراد کو تکلیف دہ برقی جھٹکا دے سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق آئی سی ای ان دستانوں کی خریداری پر 2 کروڑ ڈالر تک خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ ڈیوائس G.L.O.V.E کے نام سے جانی جاتی ہے اور اسے امریکی کمپنی کمپلینٹ ٹیکنالوجی تیار کرتی ہے۔کمپنی کے مطابق دستانے عام دستانوں کی طرح استعمال ہوتے ہیں، تاہم سوئچ دبانے پر برقی جھٹکا دیا جا سکتا ہے، جس کا مقصد مزاحمت کرنے والے شخص کو چند سیکنڈ میں قابو کرنا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی ای پہلے ہی طاقت کے استعمال پر تنقید کا سامنا کر رہا ہے اور نئے دستانے شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دستانوں کے استعمال کے لیے افسران کو تربیت اور ہر دو سال بعد دوبارہ سرٹیفکیشن حاصل کرنا ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.