نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کی انتظامیہ نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 12 ہزار 491 سستے گھروں کی تعمیر یا تحفظ کے لیے مالی معاونت فراہم کی۔
انتظامیہ کے مطابق ان گھروں میں سے نصف سے زیادہ انتہائی کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوں گے، جبکہ 9 ہزار 970 نیویارکرز کو سستے گھروں تک رسائی دی گئی، جن میں 4 ہزار 370 بے گھر افراد بھی شامل ہیں۔ممدانی انتظامیہ نے آئندہ پانچ برس میں سستے گھروں کے لیے 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ نئے اقدامات کے ذریعے منظوری اور تعمیر کے مراحل تیز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون 2026 کے دوران 32 نیویارک ہاؤسنگ اتھارٹی منصوبے مکمل کیے گئے، جن سے 50 ہزار سے زائد رہائشی مستفید ہوئے۔ انتظامیہ نے معمر شہریوں کے لیے 1,428 اور معاون رہائش کے لیے 1,287 گھروں سمیت مختلف منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی۔