vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں لاعلاج مریضوں کو زندگی ختم کرنے کی قانونی اجازت

0

نیویارک میں بدھ سے میڈیکل ایڈ اِن ڈائنگ قانون نافذ ہوگیا، جس کے تحت لاعلاج بیماری میں مبتلا ایسے بالغ افراد، جن کی متوقع زندگی چھ ماہ یا اس سے کم ہو، ڈاکٹر سے جان لیوا دوا تجویز کروانے کی درخواست دے سکیں گے۔

قانون کے مطابق مریض کا ذہنی طور پر اہل ہونا ضروری ہے اور دو آزاد معالج اس کی طبی حالت کی تصدیق کریں گے۔ دوا کے اجرا سے قبل مریض کو تحریری اور زبانی درخواست دینا، ذہنی صحت کا معائنہ کرانا اور کم از کم پانچ روز انتظار کرنا ہوگا، جبکہ دوا مریض کو خود استعمال کرنا ہوگی۔رکن اسمبلی ایمی پالِن نے اسے تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون سے شدید تکلیف میں مبتلا مریضوں کو اپنی زندگی کے آخری مرحلے میں باوقار اور بااختیار فیصلہ کرنے کا حق ملے گا۔دوسری جانب نیویارک کیتھولک کانفرنس سمیت بعض مذہبی حلقوں نے قانون کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ اقدام کمزور اور بیمار افراد کو خودکشی کی طرف مائل کرنے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ اس نوعیت کی قانون سازی واشنگٹن ڈی سی اور نیو جرسی سمیت امریکا کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی پہلے سے نافذ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.