شکاگو: ریڈیو اسٹیشن ڈبلیو سی پی ٹی 820 کی تیسری سالگرہ
بولنگ بروک الینوائے میں آزاد ریڈیو اسٹیشن ڈبلیو سی پی ٹی 820 کے دی لائٹننگ اسٹرائیک شو کی تیسری سالگرہ کے موقع پر سالانہ عشائیہ منعقد ہوا جس میں 100 سے زائد آزاد صحافیوں، سیاستدانوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
28 جولائی 2026 کو بولنگ بروک کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ اس تقریب کو میئر میری الیگزینڈر باسٹا نے سپانسر کیا اور معروف امریکی صحافی رے حنانیہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کا محور آزاد میڈیا کی اہمیت، منتخب رہنماؤں کا احتساب اور جمہوری اقدار کا فروغ تھا۔محمد فہیم نے اپنے پروگرام کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو غیر جانبدارانہ گفتگو اور عام لوگوں کی پریشانیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تقریب کے نمایاں مہمانوں میں عظیم باکسر محمد علی کی بیٹی مریم علی بھی شامل تھیں جنہوں نے نئی نسل پر زور دیا کہ وہ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں اور جنگ کی حمایت کرنے والی قوتوں کی مخالفت کریں۔ کانگریس کی سابق رکن میری نیومین نے میڈیکیئر فار آل جیسے اہم مسائل پر گفتگو کی جبکہ کک کاؤنٹی کی خزانچی ماریا پاپاس نے آزاد میڈیا کی قدر کو اجاگر کیا۔