vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں میڈیکیڈ فراڈ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 19 افراد پر مقدمات قائم

0

امریکی محکمۂ انصاف نے میڈیکیڈ ہوم ہیلتھ ایڈ فراڈ کے مختلف منصوبوں میں ملوث 19 افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمۂ انصاف کے مطابق ملزمان میں ہوم کیئر کمپنیوں کے مالکان، ملازمین اور دیگر افراد شامل ہیں، جن پر میڈیکیئر اور میڈیکیڈ سے 4 ملین ڈالر سے زائد کے جعلی کلیمز وصول کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سے زیرِ سماعت ایک مقدمے میں 21ویں ملزم نے بھی تقریباً 1.7 ملین ڈالر کے فراڈ کیس میں پلی بارگین کرلی ہے۔تحقیقات کے مطابق بعض ملزمان نے ایسے اوقات میں ہوم کیئر سروسز کے جعلی بل جمع کرائے جب وہ جیل میں تھے، اسپتال میں زیر علاج تھے، بیرونِ ملک سفر پر تھے یا کسی اور ملازمت میں مصروف تھے۔ ایک ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک ہی وقت میں سات مریضوں کی دیکھ بھال کے دعوے کرتے ہوئے 24 گھنٹوں سے زیادہ کام کے ہزاروں گھنٹوں کے جعلی ریکارڈ جمع کرائے، جس کے نتیجے میں میڈیکیڈ سے 1.2 ملین ڈالر سے زائد وصول کیے گئے۔ایک اور مقدمے میں باپ اور بیٹے پر الزام ہے کہ انہوں نے ہوم کیئر خدمات کے جعلی کلیمز کے ذریعے 2 ملین ڈالر سے زائد وصول کیے، جبکہ بیٹا اسی دوران رائیڈ شیئر اور فوڈ ڈیلیوری سروس بھی انجام دیتا رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.