vosa.tv
Voice of South Asia!

یونیورسٹی آف فریبرگ نے 2027 کے لیے درخواستیں طلب کرلیں

0

جرمنی کی یونیورسٹی آف فریبرگ نے اسکالرشپ 2027 کے تحت ترقی پذیر ممالک کے نوجوان پیشہ ور افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اسکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، سفری اخراجات، ہیلتھ انشورنس اور دیگر تعلیمی اخراجات فراہم کیے جائیں گے۔اس اسکالرشپ کے ذریعے امیدوار ماسٹر آف سائنس اِن انوائرمنٹل گورننس پروگرام میں داخلہ حاصل کر سکیں گے۔ دو سالہ یہ پروگرام انگریزی زبان میں پڑھایا جاتا ہے اور ہر سال اکتوبر میں شروع ہوتا ہے۔اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے پاس گزشتہ 6 سال کے اندر حاصل کی گئی ڈگری اور بیچلر مکمل کرنے کے بعد کم از کم دو سال کا متعلقہ پیشہ ورانہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کی تعلیمی کارکردگی بھی نمایاں ہونی چاہیے، جبکہ درخواست کی آخری تاریخ سے قبل جرمنی میں 15 ماہ سے زیادہ قیام نہیں کیا ہونا چاہیے۔حکام کے مطابق انٹرن شپ، رضاکارانہ خدمات اور زیادہ تر تدریسی یا تحقیقی ملازمتوں کو مطلوبہ پیشہ ورانہ تجربے میں شمار نہیں کیا جائے گا۔DAAD-EPOS اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 15 جون 2026 سے 15 اکتوبر 2026 تک جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ عام داخلوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 مئی 2027 مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.