vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے شدید تباہی

0

امریکی ریاست نیوجرسی میں شدید بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث متعدد علاقوں میں اچانک سیلاب آ گیا، جس سے سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے کئی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

حکام کے مطابق ہاتھورن میں فائر ڈیپارٹمنٹ نے 20 سے زائد امدادی کارروائیاں کیں، جن میں 17 واٹر ریسکیو شامل تھیں، جبکہ ریور ایج میں بھی سیلابی پانی میں پھنسے کم از کم پانچ افراد کو بچایا گیا۔ رج ووڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ فرینکلن لیکس اور ایڈیسن میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور مقامی سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.