vosa.tv
Voice of South Asia!

ورلڈ کپ 2026 ہر نیویارکر کا ایونٹ تھا، میئر زہران ممدانی کا دعویٰ

0

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 صرف شائقین ہی نہیں بلکہ ہر نیویارکر کے لیے تھا، جہاں لاکھوں افراد نے کم خرچ یا مفت سہولیات کے ساتھ عالمی ایونٹ میں شرکت کی۔

میئر کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران 10 لاکھ سے زائد افراد نے نیویارک اور نیو جرسی کا رخ کیا، جبکہ شہریوں کے لیے 50 ڈالر کے رعایتی ٹکٹ، مفت فین زونز، اوپن اسٹریٹس، واچ پارٹیز اور سستی سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ سے مقامی کاروباروں کو بھی فائدہ پہنچا، سیکڑوں ریستوران اور چھوٹے کاروبار اس مہم میں شامل ہوئے، جبکہ کارکنوں اور تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے کیے گئے ترقیاتی منصوبوں، جن میں تیز رفتار بس لینز، سائیکل ٹریکس، پیدل چلنے والوں کے لیے بہتر راستے اور عوامی مقامات کی بہتری شامل ہے، سے نیویارک کے شہری آئندہ بھی مستفید ہوتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.