vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں مالی سال 2027 کے لیے H-1B ویزوں کا سالانہ کوٹہ مکمل

0

امریکی شہریت و امیگریشن سروس نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2027 کے لیے H-1B ویزوں کا سالانہ کوٹہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد اس سال مزید قرعہ اندازی نہیں کی جائے گی۔

ادارے کے مطابق رواں مالی سال کے لیے 85 ہزار H-1B ویزوں کی حد پوری ہو گئی ہے، جبکہ منتخب درخواست گزاروں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون 2026 تھی۔امریکی شہریت و امیگریشن سروس کے مطابق اس سال 2 لاکھ 11 ہزار 600 درست رجسٹریشنز موصول ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 38.5 فیصد کم ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت پہلی بار قرعہ اندازی میں زیادہ تنخواہ کی پیشکش حاصل کرنے والے امیدواروں کو ترجیح دی گئی۔ادارے نے بتایا کہ منتخب امیدواروں میں 71.5 فیصد امریکی اعلیٰ تعلیمی ڈگری رکھنے والے ہیں، جبکہ کم ترین تنخواہ کے درجے سے منتخب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 17.7 فیصد رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.