vosa.tv
Voice of South Asia!

کینیڈا کے جنگلاتی دھوئیں کے باعث نیویارک میں فضائی آلودگی کا الرٹ جاری

0

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث نیویارک سٹی سمیت ٹرائی اسٹیٹ علاقے میں بدھ اور جمعرات کے لیے فضائی آلودگی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جنگلاتی دھواں اور زمینی سطح پر اوزون کی مقدار کے باعث فضائی معیار حساس افراد کے لیے غیر صحت بخش ہو گیا ہے۔ایمرجنسی مینجمنٹ حکام نے بچوں، بزرگوں، حاملہ خواتین اور سانس یا دیگر طبی مسائل میں مبتلا افراد کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور جسمانی مشقت سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر کھانسی، سانس لینے میں دشواری، سینے میں درد یا غیر معمولی تھکن محسوس ہو تو فوری طبی امداد حاصل کی جائے، جبکہ شدید علامات کی صورت میں ہنگامی خدمات سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ماہرین نے شہریوں کو ضرورت پڑنے پر این 95 یا کے این 95 ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ ماسک نیویارک کی متعدد عوامی لائبریریوں اور فائر اسٹیشنز پر مفت دستیاب ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.