vosa.tv
Voice of South Asia!

شدید گرمی کے باعث نیویارک میں ‘کوڈ ریڈ’ نافذ

0

 شدید گرمی کی لہر کے باعث نیویارک سٹی میں ‘کوڈ ریڈ’ نافذ کر دیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت محسوس ہونے کی شدت سو فارن ہائیٹ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

شہریوں کو گرمی سے بچانے کے لیے پانچوں بورو میں سیکڑوں کولنگ سینٹرز کھول دیے گئے ہیں، جبکہ ٹھنڈک فراہم کرنے والی موبائل گاڑیاں سڑکوں پر تعینات کر دی گئی ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فائر ہائیڈرنٹس کے لیے اسپرے کیپس بھی تقسیم کی جا رہی ہیں اور سرکاری سوئمنگ پولز کے اوقات رات ساڑھے آٹھ بجے تک بڑھا دیے گئے ہیں۔دوسری جانب شہر کی ایک سب وے ٹرین میں ایئر کنڈیشننگ بند ہونے کے باعث مسافروں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کی ننانوے فیصد ٹرینوں میں ایئر کنڈیشننگ کا نظام درست کام کر رہا ہے، تاہم بعض ٹرینوں میں خرابی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ایمرجنسی مینجمنٹ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز، زیادہ پانی پینے اور شدید جسمانی مشقت سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔حکام کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر کے دوران پانچ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس کے بعد شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ گرمی سے متعلق حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.