نمکین ریسٹورانٹ کی لانگ آئی لینڈ میں نئی فرنچائز کا افتتاح
نیویارک میں معیاری فاسٹ فوڈ کا ذوق رکھنے والوں کے لیے خوشخبری۔۔نمکین ریسٹورانٹ کی بروکلین کے بعد اب لانگ آئی لینڈ میں بھی نئی فرنچائز کا افتتاح ہوگیا ہے ۔گرینڈ اوپننگ کے روز شہری کھنچے چلے آئے۔ کسٹمرز کو فری سینڈ وچ بھی دیے گئے۔
قطاروں میں کھڑے یہ انتظار دراصل اس گولڈ ن فرائیڈ چکن کی مہکتی خوشبو، دیسی مصالحوں کے چٹ پٹے ذائقے، لذیذ سیلیڈ اورمزیدارمنفردساسز کی ٹاپنگ سے تیار کردہ یہ برگر کھانے کے لیے ہورہا ہے ۔چھ سات سال قبل حلال فوڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے نمکین ریسٹورانٹ نےاب نیویارک میں بروکلین کے بعد لانگ آئی لینڈ میں بھی اپنی فرنچائز کھول لی ہے۔نیویارک ہو یا نیوجرسی ویسے تو کھانے پینے کے لیے ریسٹورانٹ کی تو کوئی کمی نہیں۔۔۔لیکن اگر کچھ کمی محسوس ہوتی ہے تو وہ حلال بیف اور چکن سے تیار مختلف فوڈز کی جو اب شہاب چیمہ اور ہرجوت سنگھ نے اسٹونی بروک کے رہائشیوں کے لیے نمکین ریسٹورانٹ نے پوری کردی ہے۔اس افتتاح کے بعد نمکین ریسٹورانٹ کی فرنچائز کی تعداد 10 ہوگئی ہے جن میں کینیڈا اور ورجینیا میں ایک ایک، نیوجرسی میں چھ اور نیویارک کی دو فرنچائز شامل ہیں ۔گرینڈاوپننگ پر مقامی امریکی آفیشلز سمیت معیاری فاسٹ فوڈ کا ذوق رکھنےو الے بھی کھنچے چلے آئے ۔امریکی آفیشلز نے نمکین ریسٹورانٹ کے اونرز کو نئی فرنچائز کی اوپننگ پر سائٹیشن پیش کیں اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔ معیاری کھانوں کے دلدادہ افراد کا کہنا ہے کہ برگر اور سینڈوچ کے شعبے میں نمکین ریسٹورانٹ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگا۔