vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک میں مفت 2-K پروگرام کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ قریب

0

 نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے برونکس میں ایک تقریب کے دوران والدین کو مفت 2-K پروگرام کے لیے درخواست دینے کی ترغیب دی۔

 میئر نے کہا کہ والدین کے پاس درخواست جمع کرانے کے لیے صرف چند دن باقی ہیں اور وہ 26 جون تک اپنے بچوں کے لیے مفت نشست حاصل کر سکتے ہیں۔میئر ممدانی نے کہا کہ بچوں کی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے اخراجات خاندانوں پر بھاری بوجھ بن چکے ہیں، اسی لیے شہر انتظامیہ 2 سالہ بچوں کے لیے مفت اور معیاری نگہداشت کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو سیکھنے کا موقع اور ہر والدین کو یہ اطمینان ملنا چاہیے کہ ان کا بچہ محفوظ اور اچھی دیکھ بھال میں ہے۔یہ پروگرام رواں خزاں میں 2 ہزار مفت نشستوں کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے اور آئندہ چار برسوں میں اسے تمام اہل خاندانوں تک توسیع دی جائے گی۔ زیادہ تر نشستوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک، سال کے 260 دن بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت دستیاب ہوگی۔کمیونٹی اسکول ڈسٹرکٹس 6، 10، 18، 23 اور 27 کے خاندان 26 جون تک MySchools ویب سائٹ، فون نمبر 718-935-2009 یا فیملی ویلکم سینٹرز کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.