اقوام متحدہ کے ادارے یو این آئی ڈی آر نے سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں گریجویٹ پروفیشنل کی اسامی کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے درخواستیں فوری طور پر کھل گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کا ادارہ یو این آئی ڈی آر کی چھ ماہ کی فل ٹائم اسامی ریموٹ یا جنیوا میں دونوں طریقوں سے انجام دی جا سکتی ہے۔ منتخب امیدوار یو این آئی ڈی آر کے سائبر پالیسی پورٹل اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پورٹل کی ترقی اور دیکھ بھال میں معاونت کریں گے، تحقیقی مواد تیار کریں گے، انفوگرافکس بنائیں گے اور کانفرنسز و ورکشاپس میں شرکت کریں گے۔ اہلیت کے لیے امیدوار کا گریجویٹ پروگرام میں زیرِ تعلیم ہونا یا گریجویشن کے دو سال کے اندر ہونا ضروری ہے، جبکہ بین الاقوامی تعلقات، سیاسیات، بین الاقوامی قانون، ٹیکنالوجی پالیسی یا امن و تنازعات کے مطالعے میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری کو ترجیح دی جائے گی۔ ماہانہ وظیفے کے طور پر ریموٹ شرکت پر 750 ڈالر اور جنیوا میں حاضری پر 1500 ڈالر دیے جائیں گے۔ درخواست کے لیے کور لیٹر، انسپیرا پرسنل ہسٹری پروفائل اور اسکریننگ سوالات کے جوابات ایک پی ڈی ایف میں یکجا کر کے [email protected] پر 15 جون 2026 رات 11 بج کر 59 منٹ جنیوا ٹائم سے پہلے ارسال کریں۔