vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے سابق کنٹریکٹر کا غیرقانونی کمیشن لینے کا جرم قبول 

0

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے ایک سابق کنٹریکٹر نے سرکاری خریداری کے عمل میں اثر و رسوخ استعمال کرنے کے بدلے غیرقانونی کمیشن (کک بیکس) وصول کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 55 سالہ ڈیوڈ ڈگن، جو ریاست پنسلوانیا کے علاقے اورٹانا کے رہائشی ہیں، ایک امریکی انٹیلی جنس ادارے میں سینئر سسٹمز انجینئر اور آن سائٹ کنٹریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ڈیوڈ ڈگن اور ان کے ساتھیوں نے حساس سرکاری معلومات تک رسائی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں ڈالر مالیت کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے سرکاری ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے خریداری کے عمل کو متاثر کیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ڈگن نے مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے بدلے کم از کم 5 لاکھ 10 ہزار ڈالر کے غیرقانونی کمیشن وصول کیے۔استغاثہ کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ڈیوڈ ڈگن کو پانچ سال تک قید، تین سال نگرانی کی مدت اور 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ بعض صورتوں میں جرمانے کی رقم حاصل شدہ مالی فائدے یا متاثرین کے نقصان کے مطابق مزید بڑھائی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.