نیدرلینڈز میں خواتین واٹر پروفیشنلز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو پانی اور پائیدار ترقی کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم اور مہارت فراہم کرنا ہے۔
یہ اسکالرشپ سویارووسکی فاؤنڈیشن اور IHE Delft Institute for Water Education کے اشتراک سے پیش کی جا رہی ہے۔ پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو ماسٹر آف سائنس (MSc) ان واٹر اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ میں مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس کا آغاز نومبر 2026 میں نیدرلینڈز میں ہوگا۔منتظمین کے مطابق اس پروگرام کے تحت صرف تین خواتین امیدواروں کو مکمل فنڈنگ دی جائے گی، جن کا تعلق کم آمدنی، درمیانی یا بالائی درمیانی آمدنی والے ممالک سے ہو گا۔ اسکالرشپ کا مقصد عالمی سطح پر پانی کے شعبے میں خواتین کی قیادت کو فروغ دینا اور ماحولیاتی و موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے افرادی قوت کو مضبوط بنانا ہے۔اہلیت کے معیار کے مطابق درخواست گزار کا خاتون ہونا، متعلقہ ملک میں رہائش پذیر اور کام کرنے والا ہونا، اور ماسٹرز پروگرام میں غیر مشروط داخلہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ امیدواروں کو واٹر ریسورسز اور ایکو سسٹم ہیلتھ ٹریک کا انتخاب کرنا ہوگا جبکہ ماحولیاتی منصوبہ بندی، ڈیجیٹل انوویشن یا ہائیڈرو انفارمیٹکس جیسے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔اسکالرشپ کے تحت منتخب طلبہ کو مکمل ٹیوشن فیس، عالمی معیار کی تربیت، ماہرین تک رسائی، بین الاقوامی نیٹ ورکنگ کے مواقع اور جدید تحقیق و تکنیکی مہارتیں حاصل ہوں گی۔