vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کو سیاسی دھچکا، کانگریس میں ایران جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

0

واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کر لی ہے جس کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات محدود ہو جائیں گے۔ 

اس قرارداد کا مقصد یہ ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی باقاعدہ منظوری لازمی قرار دی جائے۔قرارداد کے حق میں 215 ووٹ اور مخالفت میں 208 ووٹ آئے، جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ اس اقدام کو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک اہم سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے صدر کے یکطرفہ جنگی فیصلوں کی صلاحیت محدود ہو سکتی ہے۔قرارداد کے مطابق امریکی فوج کو ایران سے واپس بلانے اور جنگی کارروائی صرف اسی صورت میں جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے جب کانگریس باضابطہ طور پر جنگ کی منظوری دے۔ تاہم فی الحال اس قرارداد کو علامتی حیثیت حاصل ہے کیونکہ اس کے قانون بننے کے لیے سینیٹ کی منظوری بھی ضروری ہے، جہاں ریپبلکن اکثریت کے باعث اس کی راہ مشکل سمجھی جا رہی ہے۔دوسری جانب ریپبلکن قیادت کی اکثریت نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے اور اسے خارجہ پالیسی اور ایران کے ساتھ مذاکراتی کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.