نیویارک: پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت سعدیہ تقی کی والدہ انتقال کرگئیں
نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت سعدیہ تقی کی والدہ فرخندہ پروین انتقال کرگئیں۔
مرحومہ کی عمر 72 برس تھی اور ان کا تعلق لاہور، پاکستان سے تھا جبکہ وہ کوئنز، نیویارک کی رہائشی تھیں۔اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتے کے روز بعد نماز ظہر مکی مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین نیوجرسی کے قبرستان میں کی جائے گی۔مرحومہ کی تدفین اور دیگر انتظامات کے لیے نیویارک کی سماجی تنظیم ون نیشن یو ایس نے الریان مسلم فیونرل سروس سے رابطہ کیا ہے۔ سعدیہ تقی کے والد بھی تقریباً 6 ماہ قبل انتقال کرگئے تھے، جس کے باعث خاندان ایک بار پھر غم کی کیفیت سے گزر رہا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔