امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈاکٹر آدم حماوی کی کانگریس کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آدم حماوی نے اپنی زندگی میں بہادری اور خدمت کی مثال قائم کی ہے۔ وہ نائن الیون کے دوران ریسکیو کارروائیوں میں شامل رہے، عراق میں بطور ٹراما سرجن خدمات انجام دیں، غزہ کے ہسپتالوں میں بمباری کے دوران رضاکارانہ خدمات دیں اور نیو جرسی کے ایمرجنسی رومز میں بھی لوگوں کی جانیں بچائیں۔سینیٹر سینڈرز کے مطابق ڈاکٹر حماوی صحت کے نظام کی خامیوں کو قریب سے سمجھتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صحت کی سہولت ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ “میڈی کیئر فار آل” جیسے منصوبوں کے لیے جدوجہد کریں گے اور انتخابی نظام میں اصلاحات لانے کے حامی ہیں۔برنی سینڈرز نے کہا کہ ملک کو ایسے جرات مند رہنماؤں کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھیں اور غیر ضروری جنگوں پر اربوں ڈالر ضائع کرنے کے بجائے عوامی فلاح پر توجہ دیں۔