vosa.tv
Voice of South Asia!

وزٹ ویزہ ہولڈرز کے لیے مکہ میں داخلہ ممنوع قرار

0

سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن کے دوران اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد کو حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت کے مطابق 14 ذوالحجہ تک کسی بھی وزٹ ویزہ ہولڈر کے لیے مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات میں داخل ہونے یا وہاں قیام کرنے کی کوشش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔حکام نے مزید خبردار کیا ہے کہ حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مقیم اور غیر قانونی افراد کو ملک بدر کر دیا جائے گا، جبکہ انہیں 10 سال تک سعودی عرب میں دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد حج کے دوران سیکیورٹی، نظم و ضبط اور زائرین کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.