vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں آئی سی ای اہلکار پر اسلحہ تاننے کا مقدمہ، سنگین الزامات عائد

0

 ریاست مینیسوٹا میں ایک وفاقی امیگریشن اہلکار کے خلاف شہریوں پر بندوق تاننے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جسے ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن کارروائیوں کے دوران اپنی نوعیت کا پہلا کیس قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گریگوری ڈونیل مورگن جونیئر نامی اہلکار پر الزام ہے کہ اس نے منیاپولس کے قریب ایک ہائی وے پر گاڑی میں سوار افراد کی جانب اسلحہ تان دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف دوسرے درجے کے حملے کے دو مقدمات قائم کیے گئے ہیں، جن میں ہر ایک کی سزا 7 سال قید تک ہو سکتی ہے۔کاؤنٹی اٹارنی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وفاقی اہلکار قانون سے بالاتر نہیں اور اگر کوئی ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ ان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار ڈیوٹی کے بعد واپس جا رہا تھا اور اس نے کسی باضابطہ کارروائی یا ہنگامی صورتحال کا دعویٰ بھی نہیں کیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد نے ایمرجنسی کال کر کے بتایا کہ ایک نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ان پر بندوق تان لی، جس سے وہ شدید خوفزدہ ہو گئے۔ بعد ازاں اہلکار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرہ محسوس ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.