vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں 100 دنوں میں ایک لاکھ گڑھے بھرنے کا ریکارڈ

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں سال کے پہلے 100 دنوں کے دوران ایک لاکھ گڑھے بھر دیے گئے ہیں، جو ایک دہائی میں تیز ترین کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق یہ پیش رفت شدید سردیوں کے بعد سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ہوئی، جس کے نتیجے میں شہر بھر میں گڑھوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں مرمتی مہم چلائی۔شہر میں خصوصی مہم کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر درجنوں ٹیمیں صبح سویرے تعینات کی گئیں، جنہوں نے ایک ہی دن میں ہزاروں گڑھے بھرے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب اگلے مرحلے میں سڑکوں کی مکمل مرمت اور ری سرفیسنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔میئر ممدانی کے مطابق یہ اقدامات شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنانے اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ مہینوں میں مزید سڑکوں کی بحالی کا کام جاری رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.