vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹے کی مہلت، سخت وارننگ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر معاہدہ نہ کیا گیا اور آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب ہے۔ ان کے مطابق ایران کے پاس اب صرف دو دن باقی ہیں، جس کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ ایران کو مارچ کے آخر تک کی مہلت دے چکے تھے، تاہم بعد میں مذاکرات کی ممکنہ پیش رفت کے باعث اس ڈیڈ لائن میں دس دن کی توسیع کرتے ہوئے 6 اپریل کی نئی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں توانائی بحران کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.