امریکی خلائی ادارے ناسا کے تاریخی مشن آرٹیمس ٹو کے چار خلا باز کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچ گئے، جو نصف صدی سے زائد عرصے بعد انسانیت کا چاند کی جانب پہلا سفر ہے۔
یہ مشن فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا جہاں جدید راکٹ کے ذریعے خلا بازوں کو زمین کے مدار میں بھیجا گیا۔ عملے میں ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور کینیڈا کے جیریمی ہینسن شامل ہیں، جو چاند کے گرد چکر لگانے کے بجائے قریب جا کر واپس زمین لوٹیں گے۔ناسا کے مطابق یہ مشن مستقبل میں چاند پر انسانی لینڈنگ کی تیاری کا اہم مرحلہ ہے، جبکہ اس کے بعد آنے والے مشنز میں چاند کی سطح پر اترنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ابتدائی مرحلے میں خلائی جہاز کے کچھ تکنیکی مسائل بھی سامنے آئے جن میں کمیونیکیشن اور ٹوائلٹ سسٹم شامل تھے، تاہم حکام کے مطابق یہ مسائل جلد حل کر لیے گئے اور مشن کامیابی سے جاری ہے۔