لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں مزید پچیس افراد شہید ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سات سو تہتر تک پہنچ گئی ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق حملوں میں بڑی تعداد بچوں کی بھی شامل ہے جبکہ دارالحکومت بیروت سمیت مختلف شہروں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
لبنانی حکام کے مطابق اب تک شہید ہونے والوں میں ایک سو تین بچے اور طبی عملے کے بارہ افراد بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک ہزار نو سو تینتیس تک پہنچ چکی ہے۔ حملوں کے باعث کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے لبنان میں بڑھتے انسانی بحران پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک آٹھ لاکھ بائیس ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں جن میں تقریباً تین لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق مسلسل فضائی حملوں کے باعث لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے خراب ہوتی جا رہی ہے اور بڑی تعداد میں شہری محفوظ مقامات کی تلاش میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔