vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا اور اسرائیل کی کون سی کمپنیاں ایران جنگ سے اربوں ڈالر کما رہی ہیں؟

0

ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث جدید ہتھیاروں کی مانگ میں تیزی آئی ہے جس سے خاص طور پر امریکا اور اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنیوں کے منافع میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکا پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا ملک ہے اور اس کا دفاعی بجٹ تقریباً ایک ہزار ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ ایران کے خلاف جاری کارروائی میں امریکی فوج مختلف جدید ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جن میں ٹوما ہاک میزائل، پریسیژن اسٹرائیک میزائل، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور جدید لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ان ہتھیاروں کی تیاری میں لاک ہیڈ مارٹن، بوئنگ، نارتھروپ گرومن اور آر ٹی ایکس جیسی امریکی کمپنیوں کا اہم کردار ہے جبکہ جنرل ایٹامکس اور دیگر کمپنیاں جدید ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر رہی ہیں۔اسرائیل کی دفاعی صنعت بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ اسرائیل کی بڑی کمپنیوں میں ایلبٹ سسٹمز، اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز اور رافیل شامل ہیں جو ڈرون، میزائل دفاعی نظام اور جدید جنگی ٹیکنالوجی تیار کرتی ہیں۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جنگی حالات کے باعث اسلحہ ساز کمپنیوں کے آرڈرز اور منافع دونوں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.