vosa.tv
Voice of South Asia!

مشرقِ وسطیٰ کا بحران کھیلوں کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟

0

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فوجی حملوں کے بعد عالمی کھیلوں کے مقابلوں پر بھی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر ممالک میں کئی کھیلوں کے مقابلے ملتوی ہو گئے ہیں اور کھلاڑی سفر میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل پیرا لمپکس کمیٹی (IPC) نے کہا ہے کہ فضائی رکاوٹوں کی وجہ سے متعدد کھلاڑی میلانو کورٹینا ونٹر پیرا لمپکس گیمز میں شرکت کے لیے پہنچنے سے قاصر ہیں۔ کمیٹی نے متاثرہ کھلاڑیوں کے لیے حل تلاش کرنے اور مقابلوں میں حصہ لینے کے انتظامات کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔متحدہ عرب امارات میں فجیرہ چیلنجر ٹینس ایونٹ بھی سکیورٹی خطرے کے باعث اچانک معطل کر دیا گیا۔ ایران اور قطر میں فٹبال میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے گئے، جس سے 27 مارچ کو دوحہ میں شیڈول سپین بمقابلہ ارجنٹینا کا میچ بھی غیر یقینی ہو گیا ہے۔روسی ٹینس کھلاڑی دانیئل میڈویڈیف اور آندرے روبلیوف دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ انڈین ویلز اوپن تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ فارمولا ون ریس کے منتظمین نے بھی کہا کہ بحرین اور سعودی عرب میں ہونے والے ایونٹس کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی۔بھارت کی دو مرتبہ اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو بھی دبئی میں پھنسنے کے بعد آل انگلینڈ اوپن سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ اسی طرح، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد وطن واپسی میں تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں۔یہ بحران کھیلوں کی دنیا میں سفری رکاوٹیں، مقابلوں کی ملتوی ہونے اور کھلاڑیوں کی محفوظ آمدورفت میں مشکلات کا باعث بن رہا ہے، جس سے بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری اور انعقاد متاثر ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.