vosa.tv
Voice of South Asia!

سینٹرل بروکلین کے پہلے ریکری ایشن سینٹر کا تاریخی افتتاح

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے ایسٹ فلیٹ بش میں نئے شرلی چشولم ریکری ایشن سینٹر کے باضابطہ افتتاح کا اعلان کر دیا ہے، جو سینٹرل بروکلین کا پہلا اور سب سے بڑا پارکس ریکری ایشن سینٹر بن گیا ہے۔

نیویارک میئر آفس کی ویب سائٹ پر جاری خبر کے مطابق اس جدید مرکز سے اندازاً 41 ہزار سے زائد رہائشی مستفید ہوں گے جو یہاں سے صرف 15 منٹ کی مسافت پر رہتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں این وائی سی پارکس کمشنر، ریاستی اور شہری منتخب نمائندوں سمیت کئی مقامی رہنما شریک ہوئے۔تقریباً 74 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل یہ مرکز تیراکی، ٹیم اسپورٹس، فٹنس سرگرمیوں، تعلیمی پروگرامز اور میڈیا لیب جیسی سہولیات فراہم کرے گا۔ یہاں مقابلوں کے معیار کا سوئمنگ پول، واکنگ ٹریک، مکمل سائز جمنازیم، کارڈیو اور ویٹ لفٹنگ رومز، اسپن کلاسز، ٹیچنگ کچن، ڈانس اسٹوڈیو، نوجوانوں کے لیے علیحدہ جگہ اور بعد از اسکول پروگرام کے لیے مخصوص ایریاز قائم کیے گئے ہیں۔ 24 سال تک کے نوجوانوں کے لیے رکنیت مکمل طور پر مفت ہوگی جبکہ دیگر عمر کے افراد کے لیے رعایتی فیس رکھی گئی ہے۔مرکز عوام کے لیے باضابطہ طور پر 10 فروری سے کھول دیا جائے گا۔ پہلے ہفتے کے دوران شہری ایک دن مفت سہولت استعمال کر سکیں گے تاکہ وہ مرکز کی سرگرمیوں اور سہولیات سے واقف ہو سکیں۔ پارکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رہنمائی، رجسٹریشن ایونٹس اور عملی مظاہرے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔یہ مرکز بروکلین سے تعلق رکھنے والی ممتاز رہنما شرلی چشولم کے نام سے منسوب ہے، جو کانگریس میں خدمات انجام دینے والی پہلی سیاہ فام خاتون تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.