vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈونیشیا کا مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام 2026 کا اعلان

0

انڈونیشیا نے ترقی پذیر ممالک کے طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام 2026 کا اعلان کر دیا ہے، جس سے پاکستانی طلبہ بھی مستفید ہو سکیں گے۔

اس اسکالرشپ کے تحت بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں بغیر ٹیوشن فیس کے داخلہ دیا جائے گا۔ پروگرام کا مقصد بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔اس اسکیم میں انڈونیشیا کی 34 جامعات حصہ لے رہی ہیں جہاں انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، اکنامکس، میڈیسن، آرکیٹیکچر، قانون، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاحت، ڈیٹا سائنس، نرسنگ، سوشیالوجی، پولیٹیکل سائنس اور ماحولیاتی علوم سمیت ایک ہزار سے زائد تعلیمی پروگرام دستیاب ہوں گے۔منتخب طلبہ کو باقاعدہ ڈگری پروگرام شروع کرنے سے قبل ایک سالہ انڈونیشیائی زبان کی تربیت دی جائے گی۔ اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، کتابوں کا الاؤنس، طبی بیمہ، بین الاقوامی فضائی سفر اور مقامی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات بھی شامل ہیں۔ بیچلر پروگرام چار سال، ماسٹرز دو سال جبکہ پی ایچ ڈی پروگرام چار سال پر مشتمل ہوگا۔درخواست دینے کے خواہش مند امیدواروں کو پہلے اپنے ملک میں قائم انڈونیشیائی سفارت خانے یا قونصل خانے سے سفارش حاصل کرنا ہوگی، جس کے بعد سرکاری اسکالرشپ پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرانا ہوگی۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.