vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ امن معاہدے پر ہنگامی نوٹ نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی

0

وائٹ ہاؤس میں ایک اہم اجلاس کے دوران اس وقت غیر معمولی لمحہ پیدا ہوا جب سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ امن معاہدے سے متعلق ایک ہنگامی نوٹ دیا۔

نوٹ میں بتایا گیا تھا کہ مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔ ٹرمپ نے اجلاس میں شریک صحافیوں کو بتایا کہ "مجھے ابھی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی طرف سے ایک نوٹ دیا گیا ہے جس کے مطابق ہم مشرقِ وسطیٰ میں ایک تاریخی امن معاہدے کے بہت قریب ہیں۔” نوٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ صدر کو جلد اپنی سوشل میڈیا سائٹ "ٹرتھ سوشل” پر اس ڈیل کے اعلان کی منظوری دینی ہے تاکہ باضابطہ اعلان پہلے امریکہ کی جانب سے کیا جا سکے۔بعد ازاں دس منٹ گزرنے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ، ”اب مجھے جانا ہوگا تاکہ مشرق وسطیٰ کے چند مسائل حل کر سکوں، اس لیے میں جا رہا ہوں ہم مشرق وسطیٰ میں امن لے کر آئیں گے۔“بعد ازاں تقریباً دو گھنٹے بعد، شام چھ بج کر 51 منٹ پر صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ، ”مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد فخر ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.